سعودی عرب ، خودکش بم دھماکے میں جاں بحق 21 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ کے بعد تدفین،ہزاروں افراد کی شرکت
منگل 26 مئی 2015 00:00
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2015ء) سعودی عرب کے مشرقی صوبے قطیف میں گذشتہ جمعہ کو ایک مسجد میں خودکش بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے21 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ اد ا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ،نماز جنازہ کے بعد میتوں کی القدیح کے قبرستان میں تدفین کردی گی ۔عالمی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبہ قطیف میں نمازجمعہ کے دوران خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔
مقتولین کی نماز جنازہ کے بعد میتوں کو تدفین کے لیے القدیح کے قبرستان میں لے جایا گیا جہاں مسجد امام علی بن ابی طالب میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکا ہوا تھا۔مقتولین کی تجہیز وتکفین کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے مقامی حکام نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مقامی رضاکاروں کو بھی چیک پوائنٹس پر تعینات کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
-
شہزادہ ولیم، ہیری کو اپنی اہلیہ کے پاس نہیں جانے دے رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.