اسرائیلی اخبارات خواتین کے چہرے کیوں چھپا دیتے ہیں؟

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 25 مئی 2015 22:47

اسرائیلی اخبارات خواتین کے چہرے کیوں چھپا دیتے ہیں؟

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مئی۔2015ء)اسرائیل میں جہاں حکومت اور پارلیمنٹ میں انتہا پسندوں کا غلبہ ہے وہیں ملک کے ابلاغی اداروں میں بھی ایسے لوگوں کی اجارہ داری ہے جو انتہا پسند مذہبی خیالات رکھتے ہیں۔ اس کا اظہار اسرائیلی اخبارات میں شائع ہونے والی خواتین کی تصاویر سے بھی ہوتا ہے جن کے چہرے چھپا دیے جاتے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حال ہی میں نیتن یاہو کی سربراہی میں قائم اسرائیلی کابینہ کا ایک گروپ فوٹو اخبارات کی زینت بنا۔

تصویر میں وزیر اعظم نیتن یاہو اور صدر رئوف ریفلین اگلی صف میں نمایاں ہیں اور ان کے وزراء [مرد و خواتین سب] ان کے پیچھے دو قطاروں میں کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔ مرد وزراء کی تصاویر تو واضح ہیں مگر کابینہ میں شامل تین خواتین وزراء کی شناخت ختم کرنے کے لئے فوٹو شاپ کے ذریعے تصویر میں ان کے چہرے دھندلا دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گروپ فوٹو کی ان 'بے چہرہ' خواتین وزراء میں وزیر ثقافت، تعلیم و اسپورٹس میری ریگیو، وزیر انصاف آئیلٹ شاکیڈ اور ریٹائرمنٹ امور کی وزیرہ گیلا گاملیل شامل ہیں۔

اسرائیل کے دو بڑے اخبارات نے کابینہ کا گروپ فوٹو شائع کیا اور دونوں اخبارات نے خواتین وزراء کے چہرے نہیں دکھائے۔ یہودی شدت پسند فرقے"حریدیم" کی مقرب ویب سائٹ "بیحدری حریدیم" نے بھی کابینہ ارکان کی گروپ کی شکل میں لی گئی تصویر پوسٹ کی مگرخواتین وزراء کے چہرے ڈھانپ دیے گئے تھے۔ ایک اعتدال پسند مذہبی یہودی ربی "اوری ریگیو" نے ویب سائٹ اور اخبارات میں شائع کی گئی کابینہ کی تصویر میں خواتین کے چہرے چھپائے جانے پر دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ "بیحدری حریدیم" ویب سائٹ پر میں نے بھی کابینہ کی گروپ فوٹو دیکھی ہے۔ ہم اب اکیسویں صدی میں داخل ہیں لیکن حریدیم فرقے کے لوگ خواتین کے بارے میں قرون اولیٰ کے خیالات کو ترک نہیں کر سکے ہیں۔ دائیں بازو کے ترجمان اخبارات میں سے بعض نے تو خواتین کی تصاویر سرے شائع ہی نہیں کرتے کیونکہ بیشتر اخبارات خواتین کی تصاویر شائع کرنے کے قائل نہیں ہیں۔

متشدد یہودی تنظیم "شاس" کے مقرب ہفت روزہ "یوم لیوم" نے بھی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے ارکان کی اجتماعی تصویر شائع کی ہے۔ اس تصوریر میں خواتین وزراء کی تصاویر کو سرے سے مسخ کر دیا گیا ہے۔ تصوریر میں خاتون وزیرہ گاملیل کی پنڈلیاں دکھائی دیتی ہیں دوسری دو کی تصاویر سر سے پاوں تک ڈھانپ دی گئی ہیں۔ "بیحدری حریدیم" کے ایک مخالف گروپ "کیکار حشبات" نے پچھلے ماہ بیت المقدس کے اسرائیلی میئر نیر برکات کی امریکی ٹیلی ویژن کے سرگردہ ریالٹی شو کی ادارکارہ کیم کارڈیشان اور ان کے شوہر کے ہمراہ ایک تصاویر شائع کی تھی تاہم کچھ ہی دنوں کے بعد وہ تصویر بھی ہٹا دی گئی تھی اور اس کی جگہ ایک دوسری تصویر پوسٹ کر دی گئی تھی۔