بھارت نے ڈرون خریدنے میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا

پیر 25 مئی 2015 22:29

بھارت نے ڈرون خریدنے میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا

اسٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء ) بھارت نے ڈرون خریدنے والے ملکوں میں سب کو پیچھے چھوڑدیا،جب کہ امریکا ڈرون بیچنے والوں میں سب سے آگے ہے۔

(جاری ہے)

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 1985 سے 2014 کے درمیان دنیا بھر میں ڈرونز کی خریدوفروخت کے 1574 سودے ہوئے۔ان سودوں میں بھارت کا حصہ 22 اعشاریہ 5 فیصد رہا، اس طرح بھارت ڈرونز درآمد کرنے والے ملکوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر چلا گیا،جبکہ ڈرون برآمدکرنے والے ملکوں میں امریکا 23 اعشاریہ 9 فیصد ایکسپورٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ جاپان دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے سب سے پہلے1968 میں امریکا سے ڈرون درآمد کیا۔

متعلقہ عنوان :