موناکوگراں پری،مرسیڈیزکے نیکوروزبرگ کے نام

پیر 25 مئی 2015 22:28

موناکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) مرسیڈیزکے نیکوروزبرگ نے مسلسل تیسری بارموناکوگراں پری جیت لی، ڈبل فارمولا ون ورلڈ چیمپیئن لوئس ہملٹن تیسر ے نمبرپررہے۔

(جاری ہے)

موناکوگراں پری میں جرمن ڈرائیور نے کوروزبرگ کوملی حیران کن کامیابی، ورلڈ چیمپیئن مرسیڈیز کے لوئس ہملٹن نیریس کا آغازپول پوزیشن سے کیا اوروہ تمام حریفوں پرسبقت لئے ہوئے تھے لیکن چونسٹھویں لیپ میں میکس وراسٹیپن کی گاڑی بیرئیرسے ٹکراگئی،سیفٹی کار کے ٹریک پرآنے کے بعد مرسیڈیزٹیم کے انجینئر نے ہملٹن کوٹائرزکی تبدیلی کیلئے پٹ اسٹاپ لینے کی ہدایت کی اسی اثناء میں ان کے ٹیم میٹ نے کوروزبرگ اورسباسچین ویٹل ان سے آگے نکل گئے، روزبرگ نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے اننچاس منٹ اٹھارہ سیکنڈزمیں طے کر کے موناکوگراں پری میں جیت کی ہیٹرک مکمل کرلی، ویٹل نے دوسری پوزیشن حاصل کی،ہملٹن پوڈیم پرتوآگئے لیکن ان کے کریوکی غلطی کی وجہ سیڈرائیورزچیمپیئن شپ میں روزبرگ کیخلاف ان کی لیڈ کم ہوکرصرف دس پوائنٹس رہ گئی۔