سراج الحق ‘صوبائی وزیر اور دیگر اراکین اسمبلی کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تحریری معافی ‘ الیکشن کمیشن نے نوٹس واپس لے لیا

پیر 25 مئی 2015 19:24

سراج الحق ‘صوبائی وزیر اور دیگر اراکین اسمبلی کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ..

پشاور/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء ) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سمیت صوبائی وزیر اور دیگر اراکین اسمبلی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن سے تحریری معافی مانگ لی جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس واپس لے لیا الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت صوبائی وزیر مشتاق غنی اور دیگر دو اراکین صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کرکے 25مئی کو طلب کیا تھا امیر جماعت اسلامی سمیت دیگر اراکین اسمبلی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور تحریری معافی مانگ لی جس پر نوٹس واپس لے لیے گئے تاہم امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ بلدیاتی انتخابات جماعت بنیادوں پر ہو رہے ہیں اس لیے الیکشن کمیشن سیاسی رہنماؤں کے جلسوں سے خطاب کی شق کا جائزہ لے ۔