پشاور سمیت مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی، پیسکو

پیر 25 مئی 2015 18:24

پشاور۔25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء ) ضروری اورناگزیرمرمت کی وجہ سے 132 کے وی رحمان بابا گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 27مئی صبح 8 بجے سے دوپہر 2بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی یکہ توت اور ہزارخوانی، کچوڑی فیڈرزکے صارفین متاثرہوں گے۔

(جاری ہے)

132 کے وی پشاوریونیورسٹی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 28مئی صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی تاج آباد فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے۔ 132 کے وی پبی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 26,27,28 اور 30 مئی صبح 8 بجے سے دوپہر 2بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی پناکوٹ، شیخان، نیوجلوزئی اور چراٹ فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :