بدین ،گردونواح میں تیز ہواں کیساتھ مٹی کا طوفان، کاروبار زندگی مفلوج، متعدد کچے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں

پیر 25 مئی 2015 16:25

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) بدین شہر اور گردونواح کے علاقوں میں تیز ہواں کے ساتھ مٹی کا طوفان، کاروبار زندگی مفلوج، متعدد کچے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ ساحلی علاقوں میں خوف و ہراس، ماہی گیروں نے مچھلی کا شکار بند کر دیا، کشتیاں کناروں پر لگا دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بدین شہر اور گردونواح کے علاقوں میں تیز ہواں کے ساتھ مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی ہے۔

(جاری ہے)

مٹی کے طوفان کے باعث شہری علاقوں میں کاروبار زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو گیا ہے جبکہ بدین کے ساحلی علاقون احمد راجو، سیرانی اور بیڈمی میں متعدد کچے گھروں کی چھتیں تیز طوفانی ہواں کے باعث اڑ گئی ہیں تاہم ساحلی علاقوں میں تیز طوفانی ہواں کے باعث ماہی گیروں نے گہرے پانی میں مچھلی کا شکار بھی بند کر دیا ہے اور کشتیاں کناروں پر کھڑی کر دی ہیں۔بدین شہر سمیت ساحلی علاقوں میں مٹی کے طوفان کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا ہے، لوگ گھروں میں محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :