سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر ناقص سکیورٹی پرفرنچ اوپن کی انتظامیہ پر برہم ہو گئے

پیر 25 مئی 2015 14:24

پیرس((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) )سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر ناقص سکیورٹی پرفرنچ اوپن کی انتظامیہ پر برہم ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجر فیڈرر کولمبین حریف کو شکست دینے کے بعد کورٹ سے جا رہے تھے جب اچانک ایک لڑکا دوڑتا ہوا آیا اور سوئس سٹار کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

سکیورٹی پر تعینات عملے نے فوراً لڑکے کو پکڑ لیا لیکن 33 سالہ فیڈرر ناقص سکیورٹی پر برہم ہو گئے اور کہا کہ جو کچھ ہوا میں اس پر خوش نہیں اور انہوں نے اس سے قبل ہونے والے واقعات بھی گنوا دئیے۔

یاد رہے کہ 2009 ء کے فائنل میں بھی فیڈرر کو اسی طرح کی صورتحال دیکھنا پڑی تھی جب اسی کورٹ میں ایک مداح بھاگتا ہوا آیا اور ان کے سر پر اپنی ٹوپی رکھ کر واپس چلا گیا ۔1993 ہیمبرگ میں ایک مداح کی جانب سے مونیکا سیلس کو چھری گھونپنے کے واقعہ کے بعد سے ٹینس ٹورنامنٹس کے دوران کھلاڑیوں کا تحفظ بڑی تشویش کا سبب رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :