آئی پی ایل کے فائنل میں ممبئی انڈینز نے چنئی سپر کنگز کو 41 رنز سے ہرا کر دوسری مرتبہ چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا

پیر 25 مئی 2015 14:24

ممئی((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) ) انڈین پریمیر لیگ کے فائنل میں ممبئی انڈینز نے چنئی سپر کنگز کو 41 رنز سے ہرا کر دوسری مرتبہ چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا،ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینز نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز جوڑے تعاقب میں چنئی سپر کنگز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر صرف 161 رنز بنا سکی۔

چنئی کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاجو انکے لئے درست فیصلہ ثابت نہ ہوا ۔چنئی کے فاف ڈو پلیسی نے پاتیو پٹیل کو صفر پر رن آؤٹ کر کے اچھا آغاز فراہم کیا لیکن دوسرے اوور میں روہیت شرما کے آنے کے بعد حریف ٹیم گیند پکڑنے میں ہی مصروف رہی ۔ممبئی کی جانب سے روہت شرما اور لنڈل سمنز نے نصف سینچریاں بنا کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی ۔

(جاری ہے)

دھونی نے حیران کن طور پر اپنے لیڈنگ باوٴلر ڈوٴان براوو کو پہلے باوٴلنگ کا موقع نہیں دیا اور جب اننگ کے بارہویں اوور میں انہیں گیند تھمائی گئی تو انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں روہت شرما کو پچاس رنز پر آؤٹ کر کے پارٹنر شپ کا اختتام کیا ۔سولہویں اوورز میں 150 رنز کے ساتھ ممبئی کے کیرون پولارڈ اور امبتی رائیڈو اپنی جارحانہ بیٹنگ دکھانے کیلئے موجود تھے۔

اننگز کے اختتام پر ممبئی نے 202 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا ۔جواب میں چنئی کے بلے باز آغاز پر بھی ہمت ہار گئے اور بتدائی اوورز میں سست رتقار بلے بازی کے باعث میچ سے باہر ہو گئی۔ مائیک ہسی پانچویں اوور میں صرف چار رنز کا کھاتہ کھولنے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے ۔ڈیوین اسمتھ اور سریش رائنا نے اننگز کو سنبھالتے ہوئے اسکور 88 رنز پر پہنچا دیا لیکن اسی اسکور پرنصف سنچری بنانے والے اسمتھ ستاون سکور پر ہربھجن سنگھ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر گراؤنڈ بدر ہوئے ۔

ان کے آؤٹ ہونے کے بعد مڈل آرڈر زیادہ دیر کھڑی نہ رہ سکی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔سولہویں اوور تک رائنا اٹھائیس، براوو نو، کپتان مہندرا سنگھ دھونی اٹھارہ اور ڈیوپلیسی ایک رنز کا کھاتہ کھول سکے اورپویلین لوٹ گئے۔چنئی کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں161 رنز تک محدود رہی۔ممبئی کے کپتان روہیت کو فائنل کا مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :