اسلام آباد ہائیکورٹ کاسابق چیئرمین ای او بی آئی کی منسوخی ضمانت کے لئے دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

پیر 25 مئی 2015 14:11

اسلام آباد ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ای ،او ،بی ،آئی کے سابق چیئرمین ظفر گوندل کی منسوخی ضمانت کے لئے دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو عدالت عالیہ کے چیف محمد انور خان کانسی نے ای ،او ،بی ،آئی اور ایف ،آئی ،اے کی جانب سے منسوخی ضمانت کے لئے دائر درخواست کی سماعت کی ای،او ،بی ،آئی کی جانب سے ارشد کیانی ایڈوکیٹ پیش ہوئے جبکہ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے ملزم ظفر گوندل سمیت تمام فریقین کو طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی ۔

واضح رہے کہ ظفرگوندل کے خلاف ایف ،آئی ،اے اور قومی احتساب بیورو (نیب )نے اربوں روپے کی کرپشن کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :