گھوٹکی میں ڈاکوؤں کی سرکوبی کیلئے کیا جانے والا آپریشن ناکا م ،ڈاکو پولیس محاصرہ توڑ کر فرار
پیر 25 مئی 2015 13:58
میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) ضلع گھوٹکی میں پولیس کا ڈاکوؤں کی سرکوبی کیلئے شروع کیا جانے والا آپریشن کامیاب نہ ہوسکا‘ ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد ڈاکو پولیس کا محاصرہ توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع گھوٹکی کے کچے کے علاقے راؤنتی میں بدنام ڈاکوؤں سلفوشر اور گڈو شر کے ٹولوں کے خلاف 6 ہفتے قبل پولیس کی جانب سے آپریشن شروع کیا گیا تھا جس میں پولیس کا ایک ایس ایچ او جاں بحق جبکہ کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہو گئے ۔
اس دوران ڈاکوؤں نے رحیم یار خان ضلع کی ایک پولیس چوکی پر حملہ کرکے 6 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرکے یرغمال بنا لیا تھا جس کے بعد پولیس نے آپریشن میں تیزی لاتے ہوئے ڈاکوؤں کے خلاف ہیلی کاپٹر سے شیلنگ بھی کی تھی۔(جاری ہے)
بعدازاں یرغمال بنائے گئے پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں نے چھوڑ دیا تھا جبکہ چند دن قبل ہی رینجرز کو کچے کے علاقے میں تعینات کرکے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور آپریشن کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ بدنام ڈاکو اپنے ٹھکانے چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں اور ان علاقوں کو رینجرز محاصرہ کرکے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو تلاش کررہے ہیں اور ان کا محاصرہ تنگ کیا جارہا ہے اور آمد ورفت کے تمام راستے سیل کردیئے گئے تاکہ ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن آپریشن کیا جاسکے۔ پتہ چلا ہے کہ راؤنتی کے کچے میں ڈاکوؤں کے کئی گروہ موجود ہیں جوکہ ضلع گھوٹکی‘ جیکب آباد‘ کشمور کندھ کوٹ اور رحیم یار خان اضلاع میں جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ دوسری جانب ایس ایس پی گھوٹکی ثاقب سلطان المحمود چھٹی پر چلے گئے ہیں جبکہ ایس ایس پی کا چارج ایس ایس پی خیرپور کے حوالے کردیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.