سابق ایس ایس پی محمد علی نیکوکارا کی غیر قانونی برطرفی تحریک انصاف نے مقدمے میں فریق بننے کی در خواست دیدی

پیر 25 مئی 2015 13:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے سابق ایس ایس پی محمد علی نیکوکارا کی غیر قانونی برطرفی کے خلاف دائر درخواست میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل شعیب رزاق نے فریق بننے کے لئے ون ٹن کے تحت درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ہم ان پولیس افسران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتے ہیں جنہوں نے دھرنے کے دوران آئین اور قانون کی بالادستی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے حکومت کی جانب سے غیر قانونی احکامات کو ماننے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے درخواست میں مزید موقف اختیار کیا ہے کہ دھرنا تحریک انصاف کے کارکنوں نے دیا تھا اور ہم عدالت کو بہتر طریقے سے بتا سکتے ہیں کہ ان پولیس افسران کی موجودگی میں پولیس اہلکاروں کا رویہ اور سلوک پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ کیسا تھا۔

متعلقہ عنوان :