سر گودھا ، سزائے موت کے پانچ قیدیو ں کے بلیک وارنٹ جاری

پیر 25 مئی 2015 13:53

حیدر آباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں سزائے موت پانے والے پانچ مختلف مقدمات کے مجرموں کو تختہ دار پر لٹکانے کے لئے بلیک وارنٹ جاری‘ مختلف تاریخوں میں انہیں پھانسی دی جائے گی۔ ورثاء سے آخری ملاقاتوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جیل حکام کے مطابق قتل کے الگ الگ مقدمات میں عدالتوں سے سزائے موت پانے والے پانچ مجرموں کی رحم کی اپیلیں صدر مملکت پاکستان کی طرف سے مسترد کر دی گئیں‘ جس کے بعد متعلقہ عدالتوں نے ان کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے پھانسی چڑھانے کی تاریخیں مقرر کر دی ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ جیل احمد نوید گوندل کے مطابق قتل کے مقدمات کے مجرمان امیر عبدالله کو آج 26 مئی‘ امجد علی کو 27 مئی‘ عنصر علی کو پرسو 28 مئی‘ مراد علی کو 30 مئی اور خان محمد کو دو جون کو پھانسی دی جائے گی۔ پھانسی کی تاریخ مقرر ہونے کے بعد مجرمان کی ان کے ورثاء سے آخری ملاقاتیں کروائی جائیں گی۔ آج پھانسی چڑھائے جانیوالے مجرم کے ورثاء کی آخری ملاقات کروا دی گئی۔ پانچوں مجرمان کو پھانسی چڑھانے کے لئے جیل حکام نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔