الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تحریک انصاف کے صوبائی ممبر اسمبلی فیصل زمان سمیت 2 ضلع کونسل کے امیدواروں کو نو ٹس جا ری

پیر 25 مئی 2015 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) خیبرپختونخوا میں 30 مئی کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن سے قبل الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے صوبائی ممبر اسمبلی فیصل زمان سمیت مزید 2 ضلع کونسل کے امیدواروں کو آج منگل کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز چیف الیکشن کمیشن جسٹس (ر) سردار رضا خان نے خیبر پختونخواہ حلقہ پی کے 52 میں بلدیاتی الیکشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی شکایت پر ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 52 فیصل زمان اور ضلع کونسل کے 26 امیدواروں کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور تمام فریقین کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آج (منگل) کو الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیدیا ہے اور کہا ہے کہ تمام فریقین الیکشن کمیشن میں خلاف ورزی پر وضاحت جمع کرائیں اگر کوئی فریق پیش نہ ہوا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔