چودھری رشیدچیئرمین پیمرا کے عہدے پر بحال

پیر 25 مئی 2015 13:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چودھری رشید کو بطور چیئرمین پیمرا کے عہدے پر بحال کرتے ہوئے قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کی تقرری کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔ گزشتہ روز جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے چیئرمیئن پیمرا کی تعیناتی اور چودھری رشید کی بطور چیئرمین برطرفی کے خلاف دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چودھری رشید کو بطور چیئرمین پیمرا کے عہدے پر بحال کر دیا اور قائم مقام چیئرمین پرویز راٹھور کی تقرری کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وفاقی حکومت میں بطور اطلاعات و نشریات چیئرمین پیمرا کے نام وزیر اعظم ہاؤس بجھوانے اور پیمرا میں غیر قانونی تعیناتیوں اور بدعنوانی کے الزام میں چودھری رشید کو عہدے سے برطرف کیا تھا جس کے خلاف چودھری رشید نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ حکومت نے چودھری رشید کو برطرف کر کے 5 جون 2014 کو پرویز راٹھور کو قائم مقام چیئرمین پیمرا نامزد کر دیا تھا ۔ گزشتہ سماعت پر چودھری رشید کے وکیل وسیم سجاد نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ چیئرمین پیمرا کی مدت چار سال کے لئے ہوتی ہے لیکن حکومت نے چودھری رشید کو عہدے سے برطرف کر کے اپنے من پسند بندے کو عہدے پر تعینات کیا ۔

متعلقہ عنوان :