سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات فوجی عدالتوں میں سے کروائی جائیں،خرم نواز گنڈا پور

پیر 25 مئی 2015 13:42

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات فوجی عدالتوں میں سے کروائی جائیں،خرم نواز ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات فوجی عدالتوں میں سے کروائی جائیں‘ سانح ماڈل ٹاؤن پر جس طرح کا فیصلہ آیا ہے اس طرح کے غیر منصفانہ فیصلوں سے تذبذب کی فضاء بنتی ہے اور معاشروں یں بغاوت اور انقلاب کی فضاء بنتی ہے، ن خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک ضلع فیصل آباد کے مقامی رہنماؤں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جون کے مہینے میں ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان آ رہے ہیں اور انشاء اللہ انقلابی جدوجہد یہاں سے ختم کی تھی وہیں سے شروع کریں گے اور حکمرانوں کو ان کے انجام تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، کرپٹ اور فرسودہ سیاسی نظام کو زمین بوس کرنے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی انقلابی جدوجہد کو نتیجہ خیزبنانے کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ بھی بہادیں گے ۔