خیبرپختونخوا ، بلدیاتی الیکشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر صوبائی وزراء اور سیکرٹریز نے الیکشن کمیشن سے تحریری معافی مانگ لی

پیر 25 مئی 2015 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) خیبرپختونخوا میں 30 مئی کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر صوبائی وزراء اور سیکرٹریز نے الیکشن کمیشن سے تحریری معافی مانگ لی ۔ الیکشن کمیشن نے معافیاں قبول کر دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان جسٹس ( ر ) سردار رضا خان کی سربراہی میں خیبرپختونخوا میں آمدہ بلدیاتی الیکشن سے قبل الیکشن ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پر قومی وطن پارٹی کے رہنما سکندر شیرپاؤ کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت صوبائی زراء میں مشتاق غنی ، حبیب الرحمان اور سردار الیاس نے قواعو و ضوابط کی خلاف ورزی پر تحریری معافی نامہ جمع کرایا جبکہ وزراء کے علاوہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و سیکرٹری زکواة و عشر اور سیکرٹری تعلیم نے بھی الیکشن کمشنر آف پاکستان جسٹس ( ر ) سردار رضا خان نے معافی نامہ قبول کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ مستقبل میں احتیاط برتی جائے ۔ خیبرپختونخوا میں 30 مئی تک حکومتی اشتہارات کارنر میٹنگ پر مکمل پابندی ہے اور تمام جاری ترقیاتی منصوبوں پر فوری کام روک دیا جائے انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد تمام جماعتوں اور حکومتی عہدیداروں کی ذمہ داری ہے ۔