Live Updates

عمران خان نے ریحام کو پارٹی امور پر میڈیا سے بات چیت کرنے سے منع کر دیا

پیر 25 مئی 2015 13:40

عمران خان نے ریحام کو پارٹی امور پر میڈیا سے بات چیت کرنے سے منع کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی اہلیہ ریحام خان کو براہ راست میڈیا پر پارٹی امور پر بات چیت کرنے سے منع کر دیا ہے جبکہ مراد سعید کو ریحام خان کا ترجمان مقرر کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے عمران خا ن کو بتایا کہ ریحام خان مختلف علاقوں کا دورہ اورتقاریب میں شرکت کرتی ہیں جہاں پر ریحام خان کو میڈیا کا سامنا اور پارٹی کے اندرونی امور کے حوالے سے صحافیوں کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑتاہے ،ذرائع نے مزید بتایا کہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے عمران خان کو ریحام خان کیلئے ایک ترجمان بھی مقرر کرنے کیلئے رائے دی اور اس کے لئے پارٹی کے مختلف رہنماؤں کے نام بھی پیش کئے جس میں خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے ایم این اے مراد سعید کا نام بھی شامل ہے اور اکثریت نے مراد سعید کو ترجمان مقرر کرنے پر متفق ہیں ذرائع کے مطابق اس حوالے سے عمران خان نے اپنی اہلیہ ریحام خان کو میڈیا پر براہ راست پارٹی امور پر بات چیت سے منع کیا ہے اور ترجمان کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے جس کا چند روز میں حتمی فیصلہ کیا جائیگا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :