کراچی : ذوالفقار مرزا کی توہین عدالت درخواست کی سماعت کل تک ملتوی، عدالت نے ایس ایس پی ساوتھ کو کام کرنے سے روک دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 مئی 2015 13:39

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مئی 2015 ء) : سندھ ہائی کورٹ نے ذوالفقار مرزا کی توہین عدالت درخواست کی سماعت کل تک ے لیے ملتوی کر دی ہے، سنسھ ہائی کورٹ کے باہر صھافیوں پر تشدد کا سخت نوٹس لیا گیا. جس کی سماعت جسٹس سجاد علی شاہ کی سر براہی میں دو رکنی بنچ نے کی، عدالت نے ایس ایس پی ساؤتھ کو آئندہ احکامات آنے تک کام کرنے سے روک دیا جبکہ چیف سیکرتری، آئی جی سندھ اور ہوم سیکرٹری کو تحریری حلف نامہ جمع کروانے کی ہدایت کر دی.

(جاری ہے)

جسٹس سجاد نے آئی جی سندھ سے طلب کیا کہ سندھ ہائی کورٹ کے باہر حملہ کس کے کہنے اور کس کے احکامات پر کیا گیا جس پر تمام افسران خاموش رہے، جسٹس سجاد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو ریمارکس دئے کہ سندھ ہائی کورٹ پر غنڈوں نےحملہ کر دیا اور آپ چپ بیٹھے رہے، انہو ں نے کہا کہ آئی جی صاحب آپ نے تو فون بھی اٹھانا مناسب نہیں سمجھا، آپ کو تو پہلے بھی توہین عدالت نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں، عدالت کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی میں مو جود پولیس افسران کے نام عدالتت میں پیش کیے جائیں، عدالت پر حملہ ہوا ہے ذمہ داران کے کلاف کاروائی ہو گی، اور جب تک ذمہ داران کے نام نہیں بتائے جاتےایڈشنل آئی جی، ڈی آئی جی ساؤتھ اور ایس ایس ساؤتھ معطل رہیں گے اور آئندہ احکامات آنے تک کوئی کام نہیں کریں گے.