پمز میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریض دم توڑ گیا

پیر 25 مئی 2015 13:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( پمز ) میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریض دم توڑ گیا ۔ رواں ماہ کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد دو ہوگئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں کانگو وائرس کا ایک متاثرہ شخص عمر اشرف دم توڑ گیا ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق محمد اشرف گزشتہ چار روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھا اور کچھ روز قبل محمد اشرف میں کانگو وائرس کی تشخص ہوئی تھی جس کے بعد اس کو فوری طورپر ہسپتال داخل کرادیا اور دیگر مریضوں سے الگ رکھا گیا تھا محمد اشرف کی موت کے بعد رواں ماہ کانگو وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی ہے ۔