دار لحکومت اسلام آباد میں نظام صلوة کو موثر بنانے کیلئے کنونشن کل ہو گا

پیر 25 مئی 2015 13:39

دار لحکومت اسلام آباد میں نظام صلوة کو موثر بنانے کیلئے کنونشن کل ہو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام وفاقی دار لحکومت اسلام آباد میں نظام صلوة کو موثر بنانے کیلئے کنونشن کل بروز(منگل )کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا ،جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم اہنگی سردار یوسف ہوں گے ، تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امورو بین المذاہب ہم اہنگی سردار یوسف کی جانب سے اسلام آباد میں نافذ کردہ نظام صلوة کو مزید موثر بنانے کیلئے 26مئی کو کنونشن کرانے کا اعلان کیا تھا جس میں پورے اسلام آباد سے 2ہزار سے زائد مختلف مکاتب فکر کے علماء ،ارکان پارلیمنٹ ،تاجر برادری ،چیمبر آف کامرس سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ افراد شرکت کریں گے کنونشن کل (منگل)کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :