وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ( ای پی آئی ) میں مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن میں انکوائری کا حکم دیدیا

پیر 25 مئی 2015 13:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے حفاظتی ٹیکہ جات توسیعی پروگرام ( ای پی آئی ) میں مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن میں انکوائری کا حکم دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پروجیکٹ ( ای پی آئی ) کو ایسی بیماریوں سے متعلق ہے جن کو ویکسین کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے ان میں ٹی بی ، پولیو ، ہیضہ ، تشنج ، خسرہ ، ہیپاٹائٹس ، انفلوئنزا ٹائپ بی ، خناق اور نمو نمیا شامل ہے ۔

ذرائع کے مطابق چھبیس مئی 2011ء کو اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 24.98 ارب روپے کی لاگت سے پی سی ون کی منظوری دی گئی جو تین سالوں کے لیے تھا تاہم پروجیکٹ کو بغیر لاگت خطرات کے تین دفعہ توسیع دی گئی تیرہ مئی کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ ای بی آئی پروگرام میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی انکوائری وزارت صحت اور وزیراعظم انسپکشن کمیشن کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :