لاہورہائیکورٹ نے محکمہ ایکسائز پنجاب کو پی آئی اے سے ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا

پیر 25 مئی 2015 13:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ایکسائز پنجاب کو پاکستان ائیرلائنز سے ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے پی آئی اے کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے چوبرجی میں عوام کی تفریح کیلئے کھڑے جہاز کی جگہ کا ٹیکس بھجوایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پی آئی اے وفاقی ادارہ ہے۔ پنجاب حکومت پراپرٹی ٹیکس کا نوٹس نہیں بھجوا سکتی۔عدالت عالیہ پندرہ لاکھ کا پراپرٹی ٹیکس کالعدم قراردے۔ لاہورہائیکورٹ نے وکلا دلائل کیسنے کے بعد بائیس مئی تک حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ عنوان :