آرمی چیف کا شاہد آفریدی کو فون،قومی ٹیم کی شاندار فتح پر مبارکباددی

پیر 25 مئی 2015 13:31

آرمی چیف کا شاہد آفریدی کو فون،قومی ٹیم کی شاندار فتح پر مبارکباددی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کرنے پر ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کو فون کر کے مبارکباد دی ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے ٹیلی فون سے ٹیم کاحوصلہ بڑھا ہے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کو فون کیا اور زمبابوے کے خلاف سیریز میں کلین سویپ کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔ آرمی چیف سے ٹیلی فونک بات چیت کے بعد قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے ٹیلی فون سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھا ہے، کوشش کریں گے کہ آئندہ میچز میں بھی کامیابیاں حاصل کریں اور قوم کو خوشی دیں۔

متعلقہ عنوان :