کراچی : گلشن اقبال میں نجی بنک کا سکیورٹی گارڈ لاکرز توڑ کر فرار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 مئی 2015 13:21

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مئی 2015 ء) : کراچی کے علاقہ گلشن اقبال میں واقعہ نجی بنک کا سکیورٹی گارڈ لاکرز توڑ کر کروڑوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گیا، واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے، پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈز کی تعداد دو بتائی جا رہی ہے، جبکہ نجی بنک میں لاکرز کے حامل افراد بھی بنک کے باہر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، پولیس نے بنک پہنچ کر سکیورٹی گارڈز اور واردات سے متعلق معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں.

متعلقہ عنوان :