پیپلز پارٹی کا سعید غنی کی جگہ شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر بنانے کا فیصلہ

پیر 25 مئی 2015 13:16

پیپلز پارٹی کا سعید غنی کی جگہ شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر ..

اسلام ا باد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی2015ء) پیپلزپارٹی نے سینیٹرسعید غنی کوسینیٹ میں پارلیمانی لیڈرکے عہدے سے ہٹانے کااصولی فیصلہ کر لیا، پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن کے سینیٹر بننے کے بعد ان کو پارلیمانی لیڈر بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سینیٹر سعید غنی کو پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پرعملدرامدشیری رحمن کے سینیٹر بننے کے بعد کیا جائیگااور پارلیمانی لیڈرکاعہدہ شیری رحمان کودیاجائیگا۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر عبدالطیف انصاری پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں ان کی خالی نشست پر شیری رحمن کو سینیٹر بنایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :