اسلام آباد : پی پی 147 کی فرانزک رپورٹ نادرا کی جانب سے جمع کروا دی گئی ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 مئی 2015 13:15

اسلام آباد : پی پی 147 کی فرانزک رپورٹ نادرا کی جانب سے جمع کروا دی گئی ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مئی 2015 ء) : پی پی 147 کی فرانزک رپورٹ نادرا کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی گئی ہے،ذرائع کے مطابق نادرا کی رپورٹ 400 صفحات پر مشتمل ہے، نادرا رپورٹ کے مطابق حلقہ میں 40 ہزار 156 ووٹوں پر انگوٹھوں کے نشانات کی شناخت نہ ہو سکی، 474 ایسے ووٹ ہیں جن پر انگوٹھوں کے نشانات ہی موجود نہیں تھے، نادرا رپورٹ میں بتایا گیا کہ 81 ووٹرز ایسے ہیں جنہوں نے دو ، دو مرتبہ ووٹ کاسٹ کیا ہوا تھا، جبکہ 36 ہزار ووٹوں کا تو ریکارڈ ہی موجود نہیں تھا، تاہم الیکشن کمیشن نے رپورٹ بنانے والے نادر آفیسر کو آئندہ سماعت میں جرح کے لیے طلب کر لیا ہے.

متعلقہ عنوان :