بہاولنگر میں پولیس تشدد سے 32سالہ نوجوان افتخار عرف گوگا جاں بحق

پیر 25 مئی 2015 13:10

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) بہاولنگر میں پولیس تشدد سے 32سالہ نوجوان افتخار عرف گوگا جاں بحق‘ورثاء کامنچن آباد چوک میں لاش رکھ کر پولیس کے خلاف شدید احتجاج ‘بہاولنگر کے علاقے ماڈل ٹاؤن کارہائشی 32 سالہ نو جوان افتخار عرف گوگا ڈرائیور تھانہ صدر پولیس کے بیہمانہ تشدد سے جاں بحق ہو گیا،ورثاء کے مطابق تھانہ صدر پولیس بہاولنگر نے 15روز قبل افتخاراور اسکے بھائی ذوالفقار کو بھینسوں کی چوری کے جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کر لیا،ذوالفقار کو 75 ہزار روپے رشوت لے کر رہا کر دیا جبکہSHOجاوید اختر گجر اور تفتیشی افسراسماعیل موہل نے ور ثاء سے افتخار کی رہائی کے لیے 2لاکھ روپے کی ڈیماند کی مگر غریب ورثاء کے رقم کا انتظام نا کرسکنے پر بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے افتخار زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ،پولیس ڈیڈ باڈی کوڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر چھوڑ کر موقع سے غائب ہو گئی ورثاء نے میت منچن آباد چوک میں رکھ کرپولیس گردی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

متعلقہ عنوان :