سیالکوٹ: وکلا کا احتجاج، پولیس کی فائرنگ سے ڈسکہ بار صدر جاں بحق ، 4 افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 مئی 2015 13:04

سیالکوٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مئی 2015 ء) : سیالکوٹ میں ایس او تھانہ سٹی کے خلاف وکلا سراپا احتجاج ہیں، وکلا کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈسکہ بار کونسل کے صدر سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈسکہ بار کے صدر رانا خالد عباس جان کی بازی ہا ر گئے. جبکہ باقی زخمیوں کا علاج جاری ہے. زخمی ہونے والے افراد میں تین وکلا بھی شامل ہیں.