اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے الیکشن کمشین میں تحریری معافی نامہ جمع کرو دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 مئی 2015 12:43

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مئی 2015ء) : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے الیکشن کمیشن میں تحریری وضاحت اور معافی نامہ جمع کر وا دیا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ آئین اور قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بغیر ضابطہ اخلاق کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، سراج الحق نے الیکشن کمیشن سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں اور سیاسی جماعتوں کو عوام سے براہ راست رابطے کا حق میسر ہونا چاہئیے، تاہم الیکشن کمیشن نے سراج الحق کی معافی کو قبول کرتے ہوئے اپنا نوٹس واپس لے لیا. واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سراج الحق کو نوٹس جاری کیا تھا.