راولپنڈی: بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت، عدالت نے ویڈیو لنک کے لیے انتظامات کرنے کے احکامات جاری کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 مئی 2015 12:24

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مئی 2015ء) : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے امریکی صحافی مارک سیگل کا بیان ریکارڈ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کمشنر آفس میں ویڈیو لنک کی تنصیبات کا حکم دے دیا . ذرائع کے مطابق آج ہی عدالت میں بتایا گیا کہ مارک سیگل ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں بیان دینے پر رضا مند ہیں جس کے بعد عدالت نے احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت کو ملتوی کر دیا.

متعلقہ عنوان :