برطانیہ میں یہودیوں اور مسلمانوں نے اتحاد کر لیا

پیر 25 مئی 2015 12:23

برطانیہ میں یہودیوں اور مسلمانوں نے اتحاد کر لیا

نوٹینگھم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی2015ء) نوٹینگھم کے مسلمان اور یہودی گروپوں نے فیصلہ کیا ہے کہ دونوں اپنے ذرائع کو یکجا کر کے غریبوں کی مدد کریں گے۔ نوٹنگھم میں ہیما مسلمانوں کی ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جبکہ یہودیوں کی تنظیم کا نام دی نوٹینگھم لبرل سیناگوگ ہے۔ دونوں تنظیموں نے مل کر ایک کچن بنایا ہے جس کا نام سلام شلوم رکھا گیا ہے۔

اس کچن سے ہر بدھ کو شام 6 سے 8 بجے تک بے گھر افراد کو مفت کھانا یا سوپ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں تنظیمیں دوسرے سماجی مسائل کے حل کے لیے بھی کوششیں کر رہی ہے۔ ہیما کے شریک بانی ساجد محمد نے نوٹنگھم پوسٹ کو بتایا کہ پچھلے ایک سال میں اسلام اور یہودیت کے خلاف نفرت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔نوٹنگھم کا زیادہ تر علاقہ تو محفوظ ہے مگر پھر بھی دونوں تنظیموں نے اپنی کمیونٹیز کو امید کا پیغام دینے سلام شلوم کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہودی تنظیم کے جون یونز کا کہنا ہے کہ اس کچن سے کھانا یا سوپ صرف مسلم یا یہودی کے لیے نہیں بلکہ ہر اس شخص کے لیےہوگا جسے اس کی ضرورت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :