جرمن فارمولا ون ڈرائیور روس برگ موناکو گرا ں پری کے فاتح

پیر 25 مئی 2015 12:12

جرمن فارمولا ون ڈرائیور روس برگ موناکو گرا ں پری کے فاتح

موناکو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25مئی۔2015ء) جرمن فارمولا ون ڈرائیور نیکو روس برگ نے موناکو گرا ں پری ریس میں کامیابی کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے گزشتہ روز 78لیپس پر مشتمل ریس کا مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے 49منٹ اٹھارہ اعشاریہ چار، دو صفر سیکنڈز میں طے کر کے خوبصورت ٹرافی وصول کی۔ ان کے ہم وطن سباسچین ویٹل دوسری پوزیشن پر آئے ۔ برطانیہ کے لوئس ہملٹن تیسرے نمبر پر رہے ۔

متعلقہ عنوان :