اسلام آباد ہائی کورٹ نے چودھری رشید کو چئیر مین پیمرا کے عہدے پر بحال کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 مئی 2015 11:51

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چودھری رشید کو چئیر مین پیمرا کے عہدے پر بحال ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مئی 2015ء) : اسلام آباد ہائی کورٹ نے چودھری رشید احمد کو چئیر مین پیمرا کے عہدے پر بحال کر دیا، چودھری رشید نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنی بر طرفی کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا اور موقف دیا تھا کہ مقررہ مدت سے پہلے عہدے سے نہیں ہٹایا جا سکتا، واضح رہے کہ چودھری رشید احمد کو وفاقی حکومت نے دسمبر 2013ء میں بے ضابطگیوں پر بر طرف کیا تھا، کیس کی سماعت جسٹس نور الحق قریشی نے کی. جس میں چودھری رشید احمد کو ان کے عہدے پر دوبارہ بحال کر دیا گیا.

متعلقہ عنوان :