لاہورائیرپورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

پیر 25 مئی 2015 11:46

لاہورائیرپورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پیر کو لاہور ایئرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے متحدہ عرب امارات جانے والے سلیم نامی مسافر کے بیگ اور اس میں موجود سامان میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد کرلی۔ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی ہیروئن کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے، ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے اور جلد ہی اس مکروہ دھندے میں ملوث دیگر ملزمان بھی گرفتار کرلئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :