ملتان ، تیزاب گردی کیس میں معاف نہ کرنے پر ملزمان نے دو بھائیوں پر پھرتیزاب پھینک دیا

پیر 25 مئی 2015 11:46

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) ملتان میں تیزاب گردی کیس میں معاف نہ کرنے پر ملزمان نے ایک بار پھر دو بھائیوں پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب سے متاثرہ دونوں بھائیوں کو نشترہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

واقعہ شجاع آباد کے علاقہ راجہ رام میں پیش آیا جہاں گھر کے صحن میں سوتے دو بھائیوں 18 سالہ مجاہد اور 4 سالہ سعید پر فرمان اور اس کے ساتھی تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے ہی جنہیں نشترہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ڈاکٹرز کے مطابق سعید 30 فیصد جبکہ مجاہد 50 فیصد سے زائد جھلس گیا ۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ملزم فرمان نے چند ماہ قبل اسی خاندان کی ایک اور خاتون جاوید بی بی پر بھی تیزاب پھینکا تھا جو نشتر اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔ فرمان جیل سے رہا ہونے کے بعد صلح کے لئے دباو ڈال رہا تھا انکار پر اس نے دوبارہ تیزاب گرا دیا۔

متعلقہ عنوان :