پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ اور معاون پائلٹ محفوظ رہے

پیر 25 مئی 2015 11:46

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) پاک فوج کا تربیتی طیارہ پوٹھوہار نہر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثہ میں پائلٹ اور معاون پائلٹ محفوظ رہے۔پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق صوابی میں پوٹھوہار نہر کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

حادثہ پرواز کے کچھ دیر بعد فنی خرابی کے باعث پیش آیا ، امدادی ٹیموں نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پائلٹ نے طیارے کو کنٹرول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن اس میں کامیاب نہ ہوسکا ، طیارہ تباہ ہونے کے باوجود دونوں پائلٹ محفوظ رہے اور انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی ، امدادی ٹیموں نے طیارے کے ملبے کو قبضے میں لے کر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :