کراچی،سرجانی ٹاؤن میں مقابلے کے دوران تین دہشتگرد مارے گئے
پیر 25 مئی 2015 11:36
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کیلئے زمین تنگ کردی ، مقابلے کے دوران تین دہشت گرد ہلاک اور گینگ وار کارندوں سمیت 9 گرفتار جبکہ 32 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ، ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزموں کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور آوان بم برآمد کرلئے گئے۔ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔
رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں داخل ہوئی تو مورچہ بند دہشت گردوں نے شدید فائرنگ شروع کردی ، جوابی کارروائی کے دوران تین دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزموں کے قبضے سے خودکش جیکٹ ، کلاشنکوف اور آوان بم برآمد کرلئے گئے۔ لیاری میں رینجرز نے عزیر بلوچ کے کمانڈر ملا نثار کے گھر پر چھاپہ مار کر شہزاد عرف کالو کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس کی کارروائی کے دوران چھ ملزمان دھر لئے گئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.