مدارس بیرونی یا حکومتی امداد کے سہارے نہیں بلکہ اپنی مدد آپ کے تحت چل رہے ہیں،مولانا سمیع الحق

پیر 25 مئی 2015 11:29

الہ آباد ٹھینگ موڑ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) جمیعت علماء اسلام (س) کے سربراہ و سابق سنیٹر مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی ہر دھشت گردی کے واقع کے پیچھے اسلام دشمن قوتوں کا ہاتھ ہے حکمران طبقے اور خفیہ ادروں کو ساری معلومات ہونے کے باوجود وہ اسلام دشمن طاقتوں کا بھیانک چہرہ بے نقاب کرنے اور ان کی سر گرمیوں کو روکنے کی بجائے اپنی توپوں کا رخ دینی مدارس کو بدنام کی طرف موڑے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ عربیہ رحمانی ہالہ آباد کی مسجد اور مدرسے کی تعمیر نو کا سنگ ِ بنیاد رکھنے کی تقریبات سے خطاب کے دوران کہا انہوں نے کہا کہ نبی اکرم کی زندگی سے لیکر آجتک ہر دور میں دینی مدارس اسلام کی تعلیم اور قرآن و سنت کا پیغام دنیا کے ہر کونے میں پھیلا کر انسانوں کو سیدھی راہ پر گامزن کر کے انہیں جہنم کی آگ سے بچانے میں نمایاں کردار ادا کرنے چلے آرئے ہیں اور ان مدارس میں پاکستان میں اس وقت سینکڑوں نہیں ہزاروں دینی مدارس ہیں جن میں معصوم بچے دین کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ان مدارس کی اکثر یت کسی بیرونی یا حکومتی امداد کے سہارے نہیں بلکہ اپنی مدد آپ کے تحت چل رہے ہیں اور حکومت تمام مدارس کی مدد کرنے کی بجائے اسلام دشمن طاقتوں کی ایما پر دینی مدارس کو بدنام کر رہی ہے اور دینی مدارس پر دہشت گردی کی تعلیم دینے کا الزام عائد کر رہی ہے جبکہ حقیقت میں دینی مدارس صرف اور صرف دینی تعلیم دے کر نوجوان نسل کو ایک پکا اور سچا مسلمان بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور حکومت آجتک کسی بھی دینی مدرسے کے دہشت گردی کے واقع میں ملوث ہونے کے ثبوت فراہم نہیں کر سکی ۔

(جاری ہے)

بلکہ یہ سارا کام وہ قوتیں کر رہی ہیں جو افغانستان میں مجاہدین کے ہاتھوں مکمل طور پر شکست کھا چکی ہے اور وہ اپنی ناکامی کا بدلہ پاکستان میں آئے روز دہشت گردی کے واقعات کراکر لے رہی ہے سانحہ صفورہ کے واقع میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کا حکومت خود اعتراف کر چکی ہے حکومت اب ان طاقتوں کا بھیانک چہرہ اقوام ِ عالم کے سامنے بے نقاب کرنے کی بجائے پھر الزام تراشی دینی پر لگا رہی ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات کا دینی مدارس پر بے جا اور بغیر کسی ثبوت کے الزام تراشی کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے حکمران بھی اسلام اور ملک دشمن طاقتوں کے ہاتھوں بکے ہوئے ہیں اور وہ وہی کچھ بولتے ہیں جو اسلام دشمن طوقتیں مدارس کو بد نام کرنے کیلئے بول رہی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنی کابینہ کے ان افراد کی زبان بند کریں جو غیر ملکی اسلام دشمن قوتوں کی زبان بول رہے ہیں ۔

کہی ایسا نہ ہو کہ دینی مدارس کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا پڑ جائے ۔ اور حکمران طبقے کو پھر کہیں سر چھپانے کیلئے جگہ نہیں ملے گی ۔ اس لیے حکومت دینی مدارس پرا لزام تراشی کرنے کی بجائے ان قوتوں پر ہاتھ ڈالے جو حقیقت میں پاکستان میں افراتفری پیدا کر کے معصوم اور بے گناہ لوگوں کی جانوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہی وہ واحد دین ہے جس کے نفاذ سے پوری دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :