شانگلہ :مسافر وین کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق ، 17 زخمی

پیر 25 مئی 2015 11:27

شانگلہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) شانگلہ میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے ایک مسافر جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر وین کو حادثہ الپوری کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار وین کا ڈرائیور وین پر قابو نہ پاسکا اور وین کھائی میں جا گری ، حادثے کے نتیجے میں 17 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے