صوابی میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ،پائلٹ و معاون پائلٹ محفوظ

پیر 25 مئی 2015 11:27

صوابی میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ،پائلٹ و معاون پائلٹ محفوظ

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) پاک فوج کا تربیتی طیارہ پوٹھوہار نہر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثہ میں پائلٹ اور معاون پائلٹ محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوابی میں پوٹھوہار نہر کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ محفوظ رہے۔ حادثے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :