سعودی حکومت کاحاجیوں کیلئے الیکٹرانک بریسلٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

پیر 25 مئی 2015 11:21

سعودی حکومت کاحاجیوں کیلئے الیکٹرانک بریسلٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء)سعودی عرب نے رواں سال حاجیوں کے لیے الیکٹرانک بریسلیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی حکومتی ذرائع کے مطابق اس الیکٹرانک بریسلیٹ میں حج پر جانے والے شخص سے متعلق تمام اہم معلومات ہوں گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے اور اسے وزارت خزانہ کو بھیج دیا گیا ہے، تاکہ اس کے لیے رقم کا اجرا کیا جاسکے۔

سعودی سرکاری اہلکار کے مطابق یہ بریسلٹ واٹر پروف ہوگا اور ہر حاجی پر اس کا پہننا لازم ہوگا، بریسلٹ پر ایک بارکوڈ ہوگا، جس میں اس حاجی کی تمام معلومات درج ہوں گی، مجوزہ بریسلٹ میں حاجیوں کے لیے بھی متعدد سہولیات متعارف کرائی جائیں گی، جن میں ان کے مقام کی نشاندہی، نمازوں کے اوقات کی یاد دہانی، کے علاوہ کعبہ کی سمت بھی معلوم کی جاسکے گی۔