کراچی: سرجانی ٹاون میں رینجرز مقابلے میں 3دہشتگرد ہلا ک،رینجرز اہلکار زخمی

پیر 25 مئی 2015 11:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں رینجرز سے مقابلے کے دوران 3دہشت گرد ہلا ک ہو گئے، جبکہ 1رینجرز اہلکار زخمی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق سرجانی ٹاون میں رینجرز اہلکار گشت پر معمور تھے کہ دہشت گردوں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، رینجرز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 1رینجرز اہلکار زخمی ہو گیا، مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے 2 اعوان گولے، کلاشنکوف، پستول، خودکش جیکٹ اور2 موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :