راجن پور: بنگلہ اچھا کے مقام پر کشتی الٹ گئی، وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 مئی 2015 11:20

راجن پور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مئی 2015ء) : بنگلہ اچھا کے مقام پر کشتی دریائے سندھ میں الٹ گئی، پولیس کے مطابق کشتی میں سوار تمام چالیس مسافروں کو با حفاظت بچا لیا گیا جبکہ مویشیوں میں سے کچھ دریائے سندھ میں ڈوب گئے. پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی اوور لوڈ ہونے کے باعث الٹ گئی تھی. تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کشتی الٹنے کی خبر کا نوٹس لے لیا، جبکہ رحیم یار خان انتظامیہ سے حادثہ کی رپورٹ بھی طلب کر لی.

متعلقہ عنوان :