لاہور : علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر بیرون ملک کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 مئی 2015 11:17

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مئی 2015ء) : ائیر پورٹ پر تعینات کیے گئے پولیس اہلکاروں نے لاہور سے یو اے ای جانے والی پرواز کے مسافر سلیم کے سامان میں چھپائی گئی ہیروئن بر آمد کر لی، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم سے بر آمد ہونے والی ہیروئن کروڑوں روپے کی مالیت رکھتی ہے ، تاہم ملزم کو گرفتای کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے.