کراچی : ذوالفقار مرزا اپنی اہلیہ کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 مئی 2015 11:11

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مئی 2015ء) : ذوالفقار مرزا اپنی اہلیہ فہمیدہ مرزا کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ذوالفقار مرزا کو رینجرز کی سخت سکیورٹی میں ہائی کورٹ لایا گیا جبکہ عدالت نے آئی جی سندھ کو بھی 11 بجے پیش ہونے کا حکم دیا تھا. اس کے علاوہ عدالت میں چیف سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری داخلہ کو بھی ذوالفقار مرزا سکیورٹی کیس میں عدالت طلب کر لیا گیا. ذرائع کے مطابق ذوالفقار مرزا سکیورٹی اور ضمانت لینے کے لیے سندھ ہائی کورٹ آئے ہیں.