کراچی : دہشت گردوں کے خلاف رینجرز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 مئی 2015 11:00

کراچی : دہشت گردوں کے خلاف رینجرز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مئی 2015ء) : سرجانی ٹاؤن میں رینجرز مقابلے کے دوران 3دہشت گرد ہلا ک ہو گئے، جبکہ 1رینجرز اہلکار زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں رینجرز اہلکار گشت پر معمور تھے کہ دہشت گردوں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، رینجرز اہلکاروں کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 1رینجرز اہلکار زخمی ہو گیا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 2 اعوان گولے، کلاشنکوف، پستول، خودکش جیکٹ اور2 موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔