جڑانوالہ،ڈاکووٴں نے دو باراتوں کو لوٹ لیا، باراتی سراپا احتجاج،روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا‘ ڈاکوؤں کی گرفتاری کا مطالبہ‘ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

اتوار 24 مئی 2015 23:45

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2015ء) ڈاکووٴں نے دو باراتوں کو لوٹ کر اْنہیں قیمتی اشیاء سے محروم کردیا۔ لٹنے والوں میں دو دولہا بھی شامل ہیں۔ باراتیوں نے سڑک بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں ڈاکووٴں نے دوباراتوں کے باراتیوں اور دو دلہاوٴں کو زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کرکے شادی کی خوشیوں کو احتجا ج میں بدل دیا۔

جڑانوالہ کا رہائشی عامر گْجر اور اْس کے کزن کی اپنی خالہ کے رشتہ طے ہواتھا۔

(جاری ہے)

وہ اپنی اپنی بارات لے کر جو نہی جڑانوالہ روڈ پہنچے تو ڈاکووٴں نے سڑک بند کرکے باراتیوں سے لوٹ مار شروع کردی۔ڈاکو دو دلہاوٴں اور باراتیوں سے چالیس تولہ سونا، پندرہ لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈاکووٴں کی لوٹ مار کیخلاف باراتیوں نیننکانہ روڈکواحتجاجاًبلاک کردیا۔

پولیس نے باراتیوں سے لوٹ مار کا مقدمہ درج توکرلیا تاہم اب تک ملزمان گرفتار نہ کئے جاسکے۔ باراتیوں نے ڈاکووٴں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔مشتعل باراتیوں نے ڈاکووٴں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کااعلان کردیا۔ باراتیوں کے احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :