لاڑکانہ میں نوجوان کو درخت سے باندھ کر زندہ جلادیا گیا

اتوار 24 مئی 2015 23:45

لاڑکانہ میں نوجوان کو درخت سے باندھ کر زندہ جلادیا گیا

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2015ء) سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے علاقے وگن میں نامعلوم افراد نے ایک نوجوان کو درخت کے ساتھ باندھ کر زندہ جلادیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ نوجوان کون ہے اور اسے ملزمان نے کس بات پر جلایا ہے، لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاہم ابھی تک کوئی حل سامنے نہیں آسکا۔