Live Updates

ریحام خان کا سیاست میں آنے کا کو ئی ارادہ نہیں ‘شیریں مزاری کو عہدے سے ہٹائے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،تحریک انصاف کے ترجمان کا جاری وضاحتی بیان

اتوار 24 مئی 2015 23:37

ریحام خان کا سیاست میں آنے کا کو ئی ارادہ نہیں ‘شیریں مزاری کو عہدے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2015ء) تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ ریحام خان کا سیاست میں آنے کا کو ئی ارادہ نہیں ‘ پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کو عہدے سے ہٹائے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

اتوار کی شب جاری اپنے بیان میں ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ کو ئی پارٹی رہنما ریحام خان کا ترجمان مقرر نہپں کیا جارہا۔ عمران خان کا ترجمان مقرر کئے جانے کی خبروں میں بھی کو ئی صداقت نہیں۔ میڈیا سیل میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔ شیریں مزاری پارٹی کی ترجمان ہے انہیں عہدے سے ہٹائے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات